بہترین پریکٹس تنصیب

ہائی سیل پاور

ہائی سیل پاور تجربہ کار انجنیئروں کا ایک گرو ہ ہے جو چھوٹے اور بڑے پروجیکٹس پر بین الاقوامی معیار کے مطابق کام کرتا ہے۔  

نصب صلاحیت
سالانہ کاربن اثرات کی بچت
سالانہ بجلی کی پیداوار

سولر سگما

سولر سگما پاکستان میں سولر کوالٹی پاسپورٹ کا پہلا اور فخریہ  پارٹنر ہے۔ سولر سگما کی جانب سے سفارش کردہ بہترین طریقوں میں سے ایک آغاز سے قبل ٹیسٹس اور سسٹم کے حقیقی آغاز سے  پہلے ڈیٹا ریکارڈ کرنا ہے۔

نصب صلاحیت
سالانہ کاربن اثرات کی بچت
سالانہ بجلی کی پیداوار

نظام انرجی

نظام انرجی ISO 9001:2008 اورOHSAS 18001:2007 سرٹیفکیشن رکھنے والا ادارہ ہے جو اپنے کام میں معیارکو یقینی بناتا ہے۔ تیکنکی ڈیزائن IEC/TS 62548 کی تصریحات کے مطابق بنائے جاتے ہیں جب کہ پروجیکٹس پر عمل درآمد IEC 62446  کی تصریحات کے مطابق کیا جاتا ہے۔ ان مشقوں کا مشاہدہ قائد اعظم سولر پارک میں  ہمارے50MWp  کے سولر سسٹم )سولر پینلز اور اسٹرکچرز (کی تنصیب  اور پاکستان ریلویز ہیڈ کوارٹرز، لاہور میں 300KWp کے سولر سسٹم کی تنصیب میں کیا جا سکتا ہے۔

نصب صلاحیت
4 Kilowatt peek
سالانہ کاربن اثرات کی بچت
10 tons CO2
سالانہ بجلی کی پیداوار
5 Units

شمس پاور

شمس پاور توانائی کے شعبے سے تعلق رکھنے والی تین کمپنیوں، ) PITCOپاکستان انڈسٹریل ٹریڈنگ کارپوریشن(، صبا پاور اور اورینٹ پاور  پر مشتمل ایک جوائنٹ وینچر ہے۔ شمس پاور میں ہم معیار کے حوالے سے کمال حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ ہم شمسی توانائی کی صنعت میں معیار کےلیے مقرر کردہ بینچ مارک پر پورا اترنے یا اس سے بڑھ جانے  کی کوشش کرتے ہیں اور اس کے لیے قومی اور بین الاقوامی معیارات ، ماحول کی پائیداری ، صحت، اور تحفظ کے معیارات کی تعمیل پر بہت زور دیتے ہیں اور اپنی ادارتی سماجی ذمہ داری پر پورا کرنے کی کوشش بھی کرتے ہیں۔ ہمارے تمام پروجیکٹس اور آلات این ای سی/آئی ای سی/ آئی ٹرپل ای، آئی ایس او، آئی سی سی  سولر اینڈ بلڈنگ کوڈز، انٹرنیشنل فائر کوڈ )آئی ایف سی(،یو ایل اسٹینڈرڈز)انڈررائٹرز لیباریٹریز اسٹینڈرڈز پر پورا اترتے ہیں۔اسی طرح ہم قومی انضباطی اداروں مثلاً نیشنل الیکٹرک ریگولیٹری اتھارٹی )نیپرا(، متبادل توانائی ترقی بورڈ)اے ای ڈی بی(، پاکستان انجنیئرنگ کونسل )پی ای سی(، سیکیوریٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان )ایس ای سی پی(، اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو )ایف بی آر( وغیرہ کی جانب سے فراہم کردہ رہنماہدایات پر عمل درآمد بھی یقینی  بناتے ہیں۔ہماری ادارتی ذمہ داری میں اپنے ملازمین کی صحت اور تحفظ ، مثبت ماحول اور سماجی اثرات  انتہائی اہم کاروباری  نکات ہیں۔معیار کی اس اعلیٰ سطح کو برقرار رکھنے کے لیے ہم مسلسل بلند ترین بینچ مارکس کے ساتھ اپنا موازنہ کرتے رہتےہیں ، ان کو پورا کرنے یا ان سے بڑھ جانے کی کوشش کرتے ہیں۔

نصب صلاحیت
4 Kilowatt peek
سالانہ کاربن اثرات کی بچت
10 tons CO2
سالانہ بجلی کی پیداوار
5 Units

ری اون انرجی لمٹیڈ

صنعتی سولر حل کی فراہمی کے لیےری اون انرجی لمٹیڈ پاکستان کی سب سے بڑی اسپشلسٹ کمپنی ہے۔ اس کمپنی کی بنیادی سرگرمیوں میں شمسی توانائی کےتا حیات ذرائع کی نشاندہی، ڈیزائن،تعمیر،شمسی پلانٹ کا انضمام، آپریشنل ایسیٹ مینیجمنٹ (operational asset management) ، پرفارمنس مینیجمنٹ (performance management)  اور ٹروبل شوٹنگ(troubleshooting) ہے۔عالمی شراکتوں اور پلانٹ آڈٹس کے ذریعے ری اون حکمت عملی ،پروسیسز،ڈیزائن اور طریقوں کو مسلسل بہتربناتی رہتی ہے۔

نصب صلاحیت
4 Kilowatt peek
سالانہ کاربن اثرات کی بچت
10 tons CO2
سالانہ بجلی کی پیداوار
5 Units

Supported By