کسٹمرز کو اعلیٰ معیار اور قابل اعتماد سولر پی وی کی فراہمی

پاکستان میں شمسی توانائی کی صنعت کی ذمہ دارانہ اور پائیدار ترقی یقینی بنانا

اہم حقائق

موجودہ صورت حال

پاکستان میں  اب نصب شدہ سولر پی وی کی زیادہ سے زیادہ تعدادسولر کوالٹی پاسپورٹ  )سقپ( کی حامل ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ یہ مصنوعات اور تنصیبات اعلیٰ معیارکی حامل اور  پائیدار ہیں۔ اس ویب سائٹ پر موجود تین ویجیٹس(widgets) آپ کو بتاتے ہیں کہ شمسی توانائی کے کتنےنظاموں  کے پاس سقپ(SQP) موجود ہے )ویجیٹ (1، سولر کوالٹی پاسپورٹ رکھنے والے  تمام نظام مجموعی طور پرکس قدر پیداوار دے رہے ہیں)ویجیٹ (2 اور پاکستان میں کتنے انسٹالرز کو  سقپ کے اجراء  کا اختیار دیا جا چکا ہے)ویجیٹ (3۔

9

تنصیبات کی تعداد

7

نصب کردہ گنجائش (kWp)

9

مندرج انسٹالیشن کمپنیاں

تازہ ترین خبریں

24-اپریل-2019

سولر کوالٹی پاسپورٹ کی ویب سائٹ کے نظم و نسق کے حوالے سے  ایک تربیتی سیشن سولر کوالٹی فاؤنڈیشن کے رکن اور پارٹنر کمپنی کری ایٹو الیکٹرونکس کے دفتر میں، منگل،17اپریل، 2019ء کو منعقد ہوا۔یہ تربیت Abaska Technol

Read More
24-اپریل-2019

سولر سگما لمٹیڈ (Sigma Limited) پہلی انسٹالر کمپنی ہے جو اس پروگرام کے لیے مندرج ہوئی اور جسے پاکستان سولر کوالٹی پاسپورٹ  کے اجراء کا اختیار دیا گیا ہے۔ پاکستان سولر کوالٹی پاسپورٹ کے اجراء کا یہ اختیار جِ

Read More
24-اپریل-2019

سولر کوالٹی پاسپورٹ نجی کمپنیوں کی جانب سے اٹھایا گیا ایک اقدام ہے جن کی قیاد سولر کوالٹی فاؤنڈیشن  کر رہی ہے ۔ سولر کوالٹی فاؤنڈیشن ، ملک میں، سولر پی وی نظاموں کی تنصیب اور معیار یقینی بنانے کے لیے

Read More

سولر کوالٹی پاسپورٹ سقپ

معیار سے تعلق رکھنے والے مسائل نے پاکستان میں شمسی توانائی کے حصول کی غرض سے  فوٹو وولٹیک کی مارکیٹ کے لیے بہت مسائل پیدا کیے ہیں۔یہ بات مختلف مطالعات (https://bsw.li/2h2766V) اور مقامی مارکیٹ میں ماہرین کے تجربات سے سامنے آئی ہے۔ ان ماہرین کے مطابق،معیار کے زیادہ تر مسائل تنصیب کے دوران سامنے آتے ہیں۔سولر کوالٹی پاسپورٹ ان مسائل کا براہ راست حل ہے جو  جامع چیک لسٹوں اور انسٹالر کی جانب سے فراہم کیے گئے ڈیٹا کی بنیاد پر ایک معیاری“as-built-report” فراہم کرتا ہے۔

 

سولر کوالٹی پاسپورٹ صرف منظور شدہ انسٹالرز جاری کر سکتے ہیں۔اس کے لیے انسٹالرکمپنیوں کو اپنا اندراج کرانا ہوتا ہے ۔ اس طرح یہ کمپنیاں سقپ کے لیے اندراج کی  پالیسی  کا جائزہ لے سکتی ہیں جس میں اعلیٰ معیار کی سولر پی وی  تنصیبات، فیس  اورابتدائی  تربیت کے بارے میں معلومات فراہم کی گئی ہیں۔ اندراج کی منظوری کے بعد،انسٹالر کمپنیاںکو سولر کوالٹی پاسپورٹس جاری کرنے کی اجازت مل جاتی ہے اوران کے لوگو (logo)بھی سقپ کی ویب سائٹ پر ظاہر ہونے لگتے ہیں ۔ہر سولر کوالٹی پاسپورٹ کے اجراء کے لیے فیس وصول کی جاتی ہے۔

 

سولر کوالٹی پاسپورٹ جرمنی اور جنوبی افریقہ سے حاصل کردہ تجربات پر مبنی ہے جہاں جرمن سولر ایسوسی ایشن اور مقامی پارٹنرزنے ان تصورات کو جنم دیا اور ان پر عمل کیا ہے۔یہ معلومات اب پاکستان منتقل کی جارہی ہیں۔جرمن انٹرنیشنل کوآپریشن (GIZ)  کا شکریہ  جس نے فنڈز فراہم کیے ہیں جبکہ  مقامی تنظیموں اور متبادل توانائی ترقی بورڈ (AEDB) کا بھی شکریہ جنہوں نے  اس پروجیکٹ کی نگرانی کی ہے ۔سقپ پر عمل درآمد جرمن سولر ایسوسی ایشن اور اسٹیمولس  (Stimulus)مشترکہ طور پر کریں گے۔

Supported By